Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سرکلر ریلوے کے مسئلے پر وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہے ، شیخ رشید

کراچی سرکلر ریلوے کے مسئلے پر وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہے ، شیخ رشید
September 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کراچی سرکلر ریلوے کے مسئلے پر وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہے۔ کام جلد شروع ہو جائے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہر 15 دن بعد کراچی آنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ سرکلر ریلوے پر وفاقی اور سندھ حکومتیں ایک صفحے پر ہیں جبکہ سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے 10 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا منصوبے کی بحالی کے باعث متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے سندھ حکومت کو ہی کام کرنا ہو گا اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ جس دن سندھ حکومت نے پھاٹک تیار کئے، ہم سرکلر ریلوے تیار کردیں گے ۔