Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی سرکلر ریلوے کیس، چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس

کراچی سرکلر ریلوے کیس، چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس
November 10, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سپریم کورٹ نے تجاوزات کا خاتمہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سپریم کورٹ نے بڑا حکم صادر کردیا، تجاوزات کا خاتمہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ریلوے کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ دونوں افسران کو 2 ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ضرورت پڑی تو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی طلب کریں گے۔