کراچی سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان خاکستر

کراچی ‏ سائٹ ایریا ‏ ٹیکسٹائل فیکٹری ‏ آتشزدگی ‏ ‏92 نیوز
۱۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۷ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا ، واقعہ اطلاع ملتے ہی فائربگیڈ کی گاڑیاں سائٹ ایریا پہنچی اورریسکوآپریشن شروع کر دیا ، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئےمزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جبکہ پاک نیوی کی 2 گاڑیاں بھی مدد کو پہنچ گئیں ۔

ڈپٹی چیف فائر  آفیسر  نے بتایا  کے فیکٹری میں آگ بجھانے کیلئے  8 مقامات سے دیواروں کو  گرا  ریسکیو آپریشن کیا گیا، فیکٹری میں دھواں بھر جانے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات ہوئیں۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان بھی سائٹ ایریا پہنچے ، محکمہ فائر برگیڈ کی خراب حالت پر  سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

فائربربگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات اور ہونے والےنقصان کا تخمینہ فی الحال نہیں لگایا جاسکتا۔

تازہ ترین ویڈیوز