Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

کراچی سائٹ ایریا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی سائٹ ایریا فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
October 27, 2020 08:40 am

کراچی (92 نیوز) کراچی سائٹ ایریا میں ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے سائٹ اے ولیکا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری کی پہلی منزل پر قائم گودام میں آگ لگی۔ سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق  6 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ مختلف مقامات سے ٹینکرز بھی طلب کیے گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق جس وقت آگ لگی تھی اس وقت وہاں ملازمین موجود تھے، جنہیں بحفاظت وہاں سے نکال لیا گیا۔

Contact Details