کراچی جب تک اپنے فیصلے خود نہی کرتا، مسئلے حل نہیں ہوں گے ، اسد عمر


کراچی اسد عمر کراچی ‏ ‏92 نیوز پی ٹی آئی رہنما ‏ وفاقی وزیر ‏ منصوبہ بندی
19 فروری, 2020 10:35 دن

کراچی ( 92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب تک کراچی اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتا اور اس کے پاس اپنے وسائل نہیں ہوں گے ، مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

اسد عمر نے کراچی کے بلدیاتی نظام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ، اسد عمر نے 92نیوز کے پروگرام ’’ہارڈ ٹاک پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا 12سال میں کراچی کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب دیکھ رہے ہیں  ، کراچی پر وہ حکومت کر رہا ہے جسے کراچی سے ووٹ ہی نہیں ملا،کراچی میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم اور وہ سپریم کورٹ جارہے ہیں ۔

میئر کراچی وسیم اختر نے  اسد عمر کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے، 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہا اس اقدام سے کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرمرتضیٰ وہاب نے اسد عمرکے اعلان کو تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن قرار دےدیا ، بولے وزیر اعظم نے کراچی والوں سے جو وعدے کیے پہلے وہ پورے کریں۔

بڑے شہر کے بڑے مسائل ہیں  ، سیاسی رہنماؤں نے کراچی کی بہتری کیلئے اعلان تو بہت کیے ہیں ،لیکن  شہر قائد کے باسیوں کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز