کراچی بجلی بحران ، وفاقی حکومت کا وفد آج کےالیکٹرک سے مذاکرات کریگا


کراچی بجلی بحران ، وفاقی حکومت وفد ، آج ، کےالیکٹرک ، مذاکرات ، اسلام آباد ، 92 نیوز
11 جولائی, 2020 1:21 شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران پر وفاقی حکومت کا وفد آج کےالیکٹرک سے مذاکرات کرے گا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر اسدعمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور معاون خصوصی شہزاد قاسم پر مشتمل  تین رکنی ٹیم کو کےالیکٹرک سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔

وفاقی وفد کےالیکٹرک حکام سے ملاقات میں بجلی بحران کے خاتمے کے ٹائم فریم پر بات کرے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ کراچی میں رہائشی علاقو ں کے ساتھ صنعتی علاقوں میں بھی آٹھ سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش سے صنعت کار بھی پریشانی کاشکار ہیں۔ کہتے ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات کی شفٹ میں کام بند ہوگیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز