Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ایک پستول گلشن اقبال میں جھگڑے میں استعمال ہوا،ذرائع

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ایک پستول گلشن اقبال میں جھگڑے میں استعمال ہوا،ذرائع
July 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ تفتیش میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ایک ٹی ٹی پستول گلشن اقبال میں جھگڑے میں استعمال ہوا ۔ ذرائع کےمطابق ٹی ٹی پستول گلشن اقبال میں گذشتہ برس ذاتی جھگڑے کے دوران استعمال ہوا تھا۔ بعد میں اس مقدمہ کو سی کلاس کر دیا گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق حکام نے گلشن کے مقدمے کو باریک بینی سے دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلشن مقدمہ سے وابستہ افراد سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے استعمال باقی اسلحہ کے کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں ملا ہے۔