کراچی ، گلشن جمال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک

کراچی پولیس مقابلہ
۰۶ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے  ، ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے ،92 نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔

کراچی میں لٹیروں کی شامت آگئی  ، ڈالمیا کے قریب گلشن جمال میں تین ڈاکوؤں کوڈکیتی کی کوشش بہت مہنگی پڑگئی ،پولیس سے مقابلے میں تینوں لٹیرے ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق 3 ملزمان گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے ، علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع کرنے پر پولیس پہنچ گئی اور گلی کی نکڑ میں کھڑے ہوکر ڈاکوؤں کے نکلنے کا انتظار کیا ۔

جیسے ہی ڈاکو گھر سے باہر نکلے تو اہلکاروں نے گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوئے، اور جناح اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے ۔

پولیس نے ڈاکوؤں کا اسلحہ اور موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز