Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

کراچی ، گلشن جمال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک

کراچی ، گلشن جمال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک
March 6, 2019 01:19 pm

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن جمال میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے  ، ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے ،92 نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ۔ کراچی میں لٹیروں کی شامت آگئی  ، ڈالمیا کے قریب گلشن جمال میں تین ڈاکوؤں کوڈکیتی کی کوشش بہت مہنگی پڑگئی ،پولیس سے مقابلے میں تینوں لٹیرے ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 3 ملزمان گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے ، علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع کرنے پر پولیس پہنچ گئی اور گلی کی نکڑ میں کھڑے ہوکر ڈاکوؤں کے نکلنے کا انتظار کیا ۔ جیسے ہی ڈاکو گھر سے باہر نکلے تو اہلکاروں نے گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوئے، اور جناح اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کا اسلحہ اور موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں ۔

Contact Details