Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، کلفٹن میں تین ایکڑ پارک اربن فارسٹ کی مثال

کراچی ، کلفٹن میں تین ایکڑ پارک اربن فارسٹ کی مثال
February 20, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اربن فاریسٹ منصوبے پروان چڑھنے لگے، کلفٹن میں موجودتین ایکڑ پارک بھی اربن فارسٹ کی مثال ہے، جہاں کراچی کے روایتی پھول اور درخت خوب پھل پھول رہے ہیں۔

بڑی بڑی عمارتوں کے بیچ جنگل بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا،  جاپانی طرز میاواکی کے ذریعے جنگل کی نشونما کی جانےلگی ، شہر قائد میں درختوں کی دوبارہ افزائش کی جارہی ہے ۔

ان درختوں اور پودوں کی وجہ سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا، بلکہ وہ پرندے بھی واپس لوٹ رہے ہیں جو جنگلات ختم ہونے کی وجہ سے یہاں کا رخ نہیں کرتے ۔
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں ان منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے
جبکہ سی ویو پر 200ایکڑ زمین پر بھی اربن فوریسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔