Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی ، کلفٹن میں بلڈنگ کی لفٹ میں پھنس کر لڑکا جاں بحق

کراچی ، کلفٹن میں بلڈنگ کی لفٹ میں پھنس کر لڑکا جاں بحق
July 20, 2019 07:07 pm

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کلفٹن میں بلڈنگ کی لفٹ میں پھنس کر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیرہ سالہ حسن گھریلو ملازم تھا۔ لفٹ آپریٹ نہ کر پانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ کراچی کی رہائشی عمارت کی خراب لفٹ  موت بانٹے لگی۔ کلفٹن میں واقع اپارٹمنٹ کی خراب لفٹ 13 سالہ حسن کی زندگی تمام کر گئی۔ حسن تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں گھریلو ملازم تھا۔ بچے کے مالک نے کسی کام سے بھیجا  لیکن واپس نہ آنے پر تلاش شروع کر دی۔ حسن کی لاش تقریبا 4 گھنٹے خراب لفٹ میں پھنسی رہی۔ جب لفٹ کھولی تو حسن کا دم نکل چکا تھا۔ پولیس نے لفٹ کی خرابی اور حسن کی ہلاکت  پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

رابطہ کیجیے