کراچی ، ڈیفنس میں کار بم دھماکا ، دھماکا ہوتے ہی گاڑی شعلوں کی نذر ہو گئی



۰۶ دسمبر, ۲۰۱۸ ۳:۲۸ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں دھماکہ ہوتے ہی گاڑی کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

خیابان مجاہد کے خالی پلاٹ میں 3 دسمبر کو دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی تھی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ دھماکہ ہوتے ہیں گاڑی شعلوں کی نذر ہوگئی، اور ٹکڑے دور تک جاگرے۔

تفتیشی حکام کے مطابق کار بم دھماکے میں 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اور چوری کی گاڑی کو دھماکے کیلئے استعمال کیا گیا جبکہ خالی پلاٹ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



تازہ ترین ویڈیوز