کراچی ، چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں مزید گرفتاریوں کا انکشاف


چینی قونصلیٹ
۱۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۶:۵۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں 5 ملزموں سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جب کہ مزید گرفتاریوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس کرنے کی تقریب میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے  چینی قونصلیٹ حملے   پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملےپر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ مزید گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں ۔

چینی قونصلیٹ

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاریاں کراچی شہر اور بلوچستان سے کی گئی ہیں، ملزمان سے جدید اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جب کہ ان کاتعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے نکلا ، کراچی میں موجود بی ایل اے نیٹ ورک کا سراغ بھی لگالیا گیا۔

تقریب میں ملیر پولیس نے چھینے ہوئے پچاس موبائل فونز شہریوں کو لوٹادیے، جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز