کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جان کی بازی ہارنے والا احسن سپرد خاک

کراچی ، مبینہ پولیس مقابلے ، احسن ، سپرد خاک
۱۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۶:۰۹ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں گزشتہ رات صفورہ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جان کی بازی ہارنے والے ڈیڑھ سالہ احسن کو سپرد خاک کردیا گیا۔

 ڈیڑھ سال کا بچہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ اپنا لخت جگر کھونے کے بعد ماں غم سے نڈھال ہے اور اپنی گود اجاڑنے والوں کی سزا کا مطالبہ کر دیا۔

 احسن کے دادا نے واقعے کو پولیس اہلکاروں کی لڑائی قرار دیا۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ عوامی مقامات پر گولیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ کہتے ہیں  پولیس اہلکاروں کے خلاف  شفاف تحقیقات  کرائی جائیں گی۔ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ احسن کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

 دوسری جانب پولیس نے پُھرتیاں دکھاتے ہوئے والدین کی مرضی کے بغیر اقدام قتل اور قتل خطاء کی دفعات کے تحت 4 نامعلوم افراد کیخلاف پرچہ کاٹ دیا جبکہ والد نے قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز