Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ، ضلع وسطی میں انتظامیہ کی غفلت نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی

کراچی ، ضلع وسطی میں انتظامیہ کی غفلت نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی
October 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) سعودی عرب سے چھٹیاں منانے آیا بچہ کراچی انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ ضلع وسطی میں چار سالہ ریحان چاچا کےساتھ فیملی پارک میں کھیلنے آیا اور کھلے ٹینک میں گر کر دم توڑ گیا۔ علاقہ مکین نے کہا ٹینک کا ڈھکن  کئی دنوں سےغائب ہے۔ ملحہ میں بھی جگہ جگہ مین ہول کھلے ہیں جس کی وجہ سےآئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ریحان اپنے والدین کےساتھ سعودی عرب میں رہتا تھا اور چھٹیاں منانے پاکستان آیا ہوا تھا ۔ انہیں ایک ہفتے بعد واپس سعودی عرب روانہ ہونا تھا ۔ ریحان کے اہلخانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی تاہم اہل محلہ نے یہ مطالبہ ضرور کیا کہ پارکوں اور محلوں میں ٹینکوں اور مین ہول کے ٹھکن لگائے جائیں تاکہ کسی اور کے گھر کا چراغ اس طرح نہ بجھ سکے۔