کراچی ، صحت کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے سائیکل میراتھن کا انعقاد



کراچی ، صحت ، عالمی ہفتے ، سائیکل میراتھن
۱۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۱:۲۱ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ساحل سمندر پر صحت کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے سائیکل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

 صحت مند زندگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کانٹینینٹل بسکٹ کی جانب سے ویٹ ایبل سائیکلنگ میرا تھن کا انعقاد کیا گیا۔ میراتھن کا آغاز کلفٹن سے ہوا، جس میں خواتین سمیت شہر بھر سے 400 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

 میراتھن میں شریک ایتھلیٹس نے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایسے ایونٹس باقاعدگی سے منعقد کروانے پر زور دیا۔ آرگنائزرز نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے مستقبل میں بھی میراتھن جیسے ایونٹس کروائے جائیں گے۔

میراتھن میں شریک نوجوان 20 کلومیٹر طویل فاصلہ مکمل کرکے واپس کلفٹن پہنچے، جہاں میراتھن کا اختتام ہوا۔



تازہ ترین ویڈیوز