کراچی ، شارع فیصل پر کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ چار گھنٹے بعد بجھائی گئی



کراچی شارع فیصل کمرشل عمارت آگ فائر ٹینڈر
۱۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ دن

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر گزشتہ رات کمرشل عمارت میں لگنے والی آگ چار گھنٹے بعد بجھائی گئی۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ شارع فیصل پر کمرشل عمارت میں قائم بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا۔ آگ کی شدت نے دیکھتے ہی دیکھتے چَھٹے فلور کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد مزید فائرٹینڈرز طلب کیے گئے۔

آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا بھی سامنا رہا۔ عمارت میں موجود افراد کو ہنگامی راستوں سے باہر نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے 10 فائرٹینڈرز اور 2 اسنارکلز کی مدد سے 4 گھنٹے بعد آگ بجھائی۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔



تازہ ترین ویڈیوز