Saturday, November 28, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی ،آوارہ کتے نے پولیس افسر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا

کراچی ،آوارہ کتے نے پولیس افسر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا
October 15, 2019 06:07 am

کراچی (92 نیوز) کراچی ایف سی ایریا میں آوارہ کتے نے پولیس افسر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا،دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 23 افراد کتوں کا نشانہ بنے۔ کراچی کے علا قے ایف سی ایریا میں آوارہ کتے نے پولیس افسر سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں میں میں علی محمد، رئیس، عثمان غنی، آریان، ایس ایم اعجاز، عبدالغفار، بسمہ اللہ خان و دیگر شامل ہیں، جنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی 11 شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا، ڈاکٹر جہانزیب کہتے ہیں پیر کے روز شام 4 بجے کے بعد عباسی شہید اسپتال میں کتوں کے کاٹے سے زخمی 23 افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔ سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے کے باوجود سندھ اور شہری حکومت کی جانب سے ویکسین فراہم نہیں کی جارہی، تمام مریض ویکسین خرید کر لائے ہیں۔

رابطہ کیجیے