کراچی، کارسواروں کی فائرنگ، 2 موٹر سائیکل سوار زخمی


کراچی ، کارسوار، فائرنگ، 2 موٹر سائیکل سوار،زخمی، عینی شاہد ین، پولیس، 92 نیوز
۲۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۱۶ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بیک پیک نیپا پل پر کار سواروں کی فائرنگ اندھا دھند فائرنگ سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

عینی شاہد ین کا کہنا تھا کار سوار کے ساتھ گارڈ موجود تھا، حادثے کے بعد کار روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی، حادثے کے بعد ایک اور ڈبل کیبن گاڑی آئی اس میں موجود گاڈرز نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر دے ماری جس پرجھگڑا ہوگیا، تلخ کلامی کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے باعث 2 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا، فائرنگ کرنے والے فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز