Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، ڈیفنس ویو فیز ٹو میں ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان لوٹ لی

کراچی، ڈیفنس ویو فیز ٹو میں ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان لوٹ لی
May 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ٹو میں دومسلح ملزمان نےدودھ کی دکان لوٹ لی،ملزمان نقد رقم لوٹ لی، موبائل فون کی خراب حالت دیکھی تو وہی پھینک دیا، دوسری جانب سکھن پولیس نےاسڑیٹ کرائم میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ڈیفنس میں دو مسلح ملزمان دودھ کی دکان میں داخل ہوئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتاہے، ملزمان نے دکان میں داخل ہوتے ہی اسلحہ کے زور لوٹ مار شروع کردی۔ایک ملزم نے دکاندار کی تلاشی لی اور کیش نکال لیا۔

دوسرے ساتھی نے کاؤنٹر سے پیسے جمع کئے اور موبائل فون ٹھایا، موبائل فون خراب حالت میں دیکھ کر ملزمان پھنک کر فرار ہوگئے، دوسری جانب سکھن پولیس نے اسڑیٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت تین ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کےمطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی اکتیس وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزم میں نعیم عرف ٹک ٹاک ،ارشاد اور آصف بھولا شامل ہیں،ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں۔