Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کرلی

کراچی، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کرلی
January 1, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ روک نہ سکا، قانون کے رکھوالے قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔ ابراہیم حیدری کے قریب پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ کی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں جس میں پولیس اہلکار عمررحمان خان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اہلکار نے پہلے کھلے میدان اور پھر پانی میں گولیاں چلائیں۔ عمر خان نے فائرنگ کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر ڈال کر ہیپی نیو ایئر لکھا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سال نو کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ رات شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔