Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، ٹریفک حادثے میں رینجرز اہلکار جاں بحق، 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

کراچی، ٹریفک حادثے میں رینجرز اہلکار جاں بحق، 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
February 13, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شاہ فیصل کالونی پُل پر ٹریفک حادثے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ دو ینجرز اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں رات گئے شاہ فیصل کالونی پُل پرٹریفک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر رینجرز کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں تین رینجرز اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں شدید زخمی رینجرز اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔ شہید اہلکار کی شناخت حوالدارطفیل کےنام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ عدیل شاہ نے بتایا کہ رینجرز اہلکارمعمول کا گشت کررہےتھے۔۔اس دوران حادثہ پیش آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔