Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات، 7 افراد زخمی

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات، 7 افراد زخمی
February 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گزشتہ رات مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ 10 دن پہلے نیو کراچی میں میاں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم دھرلیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 15 سال کا لڑکا، گارڈن میں گولی لگنے سے 45 سال کا شخص زخمی ہوا۔ لانڈھی، فرنیچرمارکیٹ اور داؤد چورنگی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ولیکا اسپتال کے قریب ایک شخص زخمی ہوا۔

نیو کراچی میں میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم محمد رفیع نے قتل کا اعتراف کرلیا، جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

قاتل نے پولیس کو بتایا کہ مقتول جمیل سے 14 لاکھ روپے قرض لیا تھا، لیکن کاروبار میں نقصان کی وجہ سے ہر ماہ 72 ہزار روپے واپس کرنا مشکل ہورہا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ 17 فروری کو رقم ادا کرنے کے بہانے مقتول کے گھر جا کر ہتھوڑے کے وار سے جمیل کو قتل کیا، اسی دوران اس کی اہلیہ نے دیکھ لیا، جس پر اُسے بھی قتل کردیا۔

مبینہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔