Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، قتل کے 3 ملزمان گرفت میں آگئے

کراچی، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، قتل کے 3 ملزمان گرفت میں آگئے
March 21, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک قتل کا معمہ حل کردیا اور 3 ملزمان کو شکنجے میں لے لیا۔

رینجرز اور پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 12 جنوری کو شہری کے قتل کا معمہ حل کردیا، اور قتل میں ملوث 3 ملزمان دھرلیے۔

گرفتار ایک ملزم عارف کے ایک لڑکے سے ناجائز تعلقات تھے، جس کا علم ہونے پر مقتول سید نور نے لڑکے کے والد کو بتایا تھا، جس کا بدلہ لینے کیلئے عارف نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سید نور کو قتل کیا۔

نیو کراچی میں 2 لٹیروں نے نئی موٹرسائیکل پر ہاتھ صاف کردیا، اور شہری سے بھرے بازار میں کسی خوف کے بغیر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

ماڈل کالونی میں پولیس اور رینجرز نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔