کراچی، آرٹسٹ انیقا چہروں پر زہریلے جانوروں کی اشکال بنانے کی ماہر

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۷:۰۸ شام

کراچی (92 نیوز) کراچی میں آرٹسٹ انیقا اپنے فن میں ایسی ماہر ہیں کہ انسانی چہروں پر زہریلے جانور اور زومبی بناتی ہیں جن کو سچ ماننے سے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔

کہیں خوبصورت پہاڑ ، کہیں خطرناک حشرات، تو کہیں زخموں اور لہولہان چہرے۔ چہرے پر زہریلے جانور، اور کٹے ہوئے ہاتھ۔ زومبیز چہرے ایسے کہ ہالی ووڈ موویز یاد آجائیں۔

حسین مناظر، پہاڑ، درخت اور چاند سورج۔ اسپیشل افیکٹ آرٹسٹ انیقا اپنے فن میں ماہر ہیں۔ ہُنر ایسا کہ دیکھنے والا دَنگ رہ جائے۔

چہرے پر رنگوں سے کھیلنے والی نوجوان آٓرٹسٹ نے اپنے شوق کا آغاز کیا تو اہلخانہ کی ناراضگی کا سامنا رہا لیکن انیقا کی ہمت دیکھ کر خوب حوصلہ افزائی کی۔

دیواروں اور کینوس کی مصوری اپنی جگہ لیکن منفرد کام کرکے انیقا پاکستان کی سب سے بڑی اسپیشل افیکٹ آرٹسٹ بننے کا خواب حقیقت میں بدلنا چاتی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز