Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کبڈی ورلڈ کپ کا دوسرا روز ، آج تین مقابلے کھیلے جائیں گے

کبڈی ورلڈ کپ کا دوسرا روز ، آج تین مقابلے کھیلے جائیں گے
February 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  کبڈی ورلڈ کپ کے دوسرے روز آج تین مقابلے کھیلے جائیں گے ۔  پہلے میچ میں انڈیا ،جرمنی ، دوسرے میں ایران ،انگلینڈ جبکہ تیسرے میں کینیڈا اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔ آج  کبڈی ورلڈ کپ کا دوسرا روز ہے ،آج بھی ٹیمیں طاقت،پھرتی اور داؤپیچ لڑا کر حریف ٹیموں کو زیر کریں گی،ایونٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بھارت اور جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، دوسرے مقابلے میں ایران اورانگلینڈ کی ٹیموں  میں جوڑ پڑے گا۔ تیسرے اور آخری میچ میں کینیڈا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ گزشتہ روز کھیلے گے دو میچز میں میزبان پاکستان اور ایران نے اپنے اپنے میچز جیتے،پاکستان نے کینیڈا کو 24کے مقابلے میں 64پوائنٹس سے شکست دی۔ ایران نے سیرالیون کو 19کے مقابلے میں 60پوائنٹس سے دھول چٹائی۔