Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کبڈی ورلڈکپ کا دوسرا روز، بھارت نے جرمنی کی ٹیم کو آسانی سے دھول چٹا دی

کبڈی ورلڈکپ کا دوسرا روز، بھارت نے جرمنی کی ٹیم کو آسانی سے دھول چٹا دی
February 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے روز ہونے والے آج کے پہلے میچ میں بھارت نے جرمنی کی ٹیم کو آسانی سے دھول چٹا دی۔ بھارت نے بھی ثابت کر دیا وہ کبڈی  کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ اپنے پہلے میچ میں بھارت نے باسٹھ کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹس سے یک طرفہ مقابلے میں فتح اپنے نام کر لی۔ سرکل کبڈی کا دوسرا میچ ایران اور انگلینڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں ایران نے مسلسل دوسری فتح سے اپنی پول میں پوزیشن مستحکم کر لی۔ ایران نے انگلینڈ ستائیس کے مقابلے میں ستاون پوائنٹس سے ہرا دیا۔ کبڈی کے عالمی مقابلے دیکھنے ایرانی قونصلیٹ جنرل لاہور رضا نظیری بھی اسٹیڈیم پہنچے اور ایرانی ٹیم کو فتوحات سمیٹنے پر مبارکباد دی۔ تیسرا میچ آسٹریلیا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سرکل کبڈی ورلڈ کپ میچز دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد ورکنگ ڈے کے باوجود اپنے روائتی کھیل سے لطف اندوز ہوتی رہی۔
We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.