کانگو میں ایبولا پھوٹ پڑا، چار افراد ہلاک


ebola virus
۰۴ جون, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ دن

کانگو ( 92 نیوز) کورونا کے بعد افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا بھی پھوٹ پڑا ، موذی وبا اب تک چار انسانی زندگیاں نگل چکی ہے۔

جمہوریہ کانگو میں ایبولا نے پھرسے سر اٹھانا شروع کردیا ، حکام کے مطابق موذی وبا مغربی شہر مبادیکا میں پھوٹی ہے  جہاں چھے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سامنے آنے والے کیسز میں 15 سالہ لڑکی سمیت چار افراد ہلاک بھی ہوگئے ہیں ، کانگو کی تاریخ میں گیارہویں بار ایبولا کا حملہ ہوا ہے۔

یہ پہلی بار 1976 سامنے آیا تھا ، اب تک اس وبا سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز