کانگریس رہنما شتروگھن سنہا قائد اعظم کی صلاحیتوں کے معترف

کانگریس رہنما اور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا قائد اعظم کی صلاحیتوں کے معترف
۲۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ شام

ممبئی ( 92 نیوز) کانگریس رہنما اور بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا نے انتخابی مہم کےدوران بانی پاکستان محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے جس پر بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔

بھارتی اداکار نے تحریک آزادی کے رہنماؤں کے حق میں بات کر کے بی جے پی سرکار کی انتہا پسندانہ سوچ کا پول کھول کر رکھ دیا۔

بھارتی فلموں میں اپنے منفرد انداز میں مخالفین کو خاموش کرانے والے شترو گن سنہا نےمودی سرکار کی بولتی بند کردی، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی نہ صرف تعریف کی بلکہ برصغیر کی ترقی کیلئے ان کے کردار کو بھی سراہا۔

مدھیا پردیش میں ریلی کے دوران کانگریس  پارٹی کی سیاسی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس رہنما  کا کہنا تھا مہاتما گاندھی سے لے کر سردار پٹیل تک اور محمد علی جناح سے لے کر جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی تک یہ وہی جماعت ہے جس نے خطےکی آزادی اور ترقی کے لیے کام کیا۔

  بی جے پی کے رہنما نے شتروگھن سنہا کو کتے سے تشبیہہ دیدی

شتروگن سنہانےمودی سرکار کی منافقت پر ایک شعر پڑھ کر ردعمل کا اظہار کچھ یوں کیا۔

ماضی کےبالی وڈ اداکار شتروگن سنہا حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز