Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

کام صرف نواز شریف نے کئے ، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے بم برسائے ، شاہد خاقان

کام صرف نواز شریف نے کئے ، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے بم برسائے ، شاہد خاقان
February 24, 2019 05:39 pm

بالا کوٹ ( 92 نیوز) بالا کوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ملک میں کام صرف نواز شریف نے کئے ہیں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت نے مہنگائی کے جو بم برساے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، چھ ماہ میں معیشت تباہ کر دی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی نے  مزید کہا کہ 26 فروری کو عوام حکومت کو مسترد کرنے کا پیغام دیں گے ۔

Contact Details