کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم کا عمل تیز


کامیاب جوان پروگرام، قرض، تقسیم، عمل تیز، سندھ، وزیراعظم عمران خان، عثمان ڈار، اسلام آباد، 92 نیوز
26 جنوری, 2020 11:43 دن

اسلام آباد (92 نیوز) کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم کا عمل تیز کردیا گیا، حکومت نے پروگرام کے تحت سندھ میں بھی قرض کی فوری ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم خطاب کریں گے۔ گورنر سندھ، وفاقی وزراء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

اس حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے۔ سندھ سمیت ملک بھر کے نوجوانوں میں قرض کی فوری تقسیم شروع کر رہے ہیں۔ سندھ کے لاکھوں نوجوان کامیاب جوان پروگرام کا بینر تلے آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی آئے گی، حکومتی سرپرستی میں نوجوانوں کو بہترین رہنمائی اور تربیت دیں گے۔ نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز