کامک فلم ”جوکر“نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

کامک فلم جوکر،امریکی باکس آفس، تہلکہ مچادیا، لاس اینجلس،92نیوز
۰۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۹ دن

لاس اینجلس (92 نیوز) خونی مسخرے کی شیطانی ہنسی نے بڑی سکرین پر قبضہ جمالیا، کامک فلم ”جوکر“ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، مووی نے صرف 3 روز میں 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کما لیے۔

خونی مسخرہ آیا اور چھاگیا، ڈی سی کامک کا دوسرا ولن بھی کامیاب رہا ، جوکر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، سائیکلوجیکل مووی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

شنگھائی میں بھٹک کر آنے والا کیوٹ سا ییٹی Yeti شائقین کے دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوگئے، اینی میٹڈ مووی” ابومِن ایبل “نے رواں ہفتے مزید ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

ڈرامہ فلم” ڈائون ٹائون ایبے “ رواں ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے، ماضی کی معروف ٹی وی سیریز پر مبنی فلم نے رواں ہفتے مزید 8 کروڑ ڈالر کمالیے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز