Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کالعدم ٹی ایل پی نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو کارروائی کی گئی، وزیراعظم

کالعدم ٹی ایل پی نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو کارروائی کی گئی، وزیراعظم
April 17, 2021

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں جب کالعدم ٹی ایل پی نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو ان کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔

وزیراعظم کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے ہرگز بالاتر نہیں ہے۔ عمران خان نے مغربی شدت پسندوں سے بھی معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ مغربی شدت پسند ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

انہوں نے لکھا کہ، بیرونی انتہاء پسندوں، جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنےکیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کا سہارا لیتے ہیں، کیلئے میرا پیغام ہےکہ:ہم مسلمان اپنے نبی پاک ﷺ سے بےحد محبت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں