کالعدم تنظیم کے دہشتگرد  سمیت 6 ملزم کراچی پولیس نے پکر لئے

کالعدم تنظیم ‏ دہشتگرد ‏ ‏6 ملزم گرفتار کراچی ‏ ‏92 نیوز کراچی پولیس ‏ ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ
۰۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اور خاتون سمیت 6 ملزم پکڑ لئے ۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ نے بتایا کہ ملزمان  پولیس سمیت نجی چینل کی وین پر حملے میں ملوث ہیں ، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اور خاتون سمیت 6 ملزموں کو  پکڑا ۔

پولیس کے مطابق ملزم فہیم نے  اعتراف کیا کہ  ساتھی فہیم عرف فوجی نے فائیو اسٹار چورنگی پرپولیس کی اے پی سی پر دستی بم سے حملہ کیا ، اس کے بعد کے دی اے چورنگی پر نجی چینل کی وین پر فائرنگ  کی اور فرار ہو گئے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے شفیق موڑ پر ایک شخص کو قتل کیا،جس کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

ملزمان گرفتاری کے خوف سے موبائل فون کم سے کم استعمال کرتے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز