کاشانہ اسکینڈل ، اقرا کائنات کی موت فاقہ کشی سے ہوئی ، رپورٹ


کاشانہ اسکینڈل ، نیا انکشاف ، 16 دسمبر ، اقرا کائنات ، غائب
۲۵ فروری, ۲۰۲۰ ۵:۵۲ شام

 لاہور (92 نیوز) کاشانہ اسکینڈل میں اقرا کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق اقرا کائنات کی موت فاقہ کشی سے ہوئی۔ ظاہری طور پر اقرا کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ظاہری طور پر جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔ زہر خورانی ، نشے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔

محکمہ سوشل ویلفیئرکے ڈائریکٹر کی رپورٹ کے مطابق فروری دو ہزار سولہ میں اقرا کائنات کو دارالامان سے کاشانہ لاہور بھجوا دیا گیا۔ کاشانہ کی سابقہ انچارج افشاں لطیف نے اٹھائیس جون دوہزار انیس کو اقرا کائنات کی شادی عابد ثنااللہ سے کروا دی۔ پانچ فروری دو ہزار بیس کو اقرا کائنات کی موت واقع ہو گئی تھی۔

نومبر دو ہزار انیس کو سابقہ سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس اسکینڈل میں بااثر حکومتی شخصیات کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.