کارگل جنگ میں ہمارا بہت نقصان ہوا، بھارتی جنرل بخشی ‏

نئی دہلی ‏ ویب ڈیسک ‏ بھارت ریٹائرڈ فوجی ‏ جنرل بخشی ‏ کارگل جنگ ‏ شکست ‏ نقصان ‏ سوشل میڈیا ‏ وائرل ‏ کارگل جنگ بی ایس ایف ک‏ پاک فوج
۲۲ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۱ دن

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت  ریٹائرڈ فوجی  جنرل بخشی  نے کارگل جنگ میں  شکست اور نقصان کا اعتراف کر لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ویڈیو میں  انہوں نے کارگل جنگ میں ہونے والے نقصان اور بی ایس ایف کے اہلکاروں میں پاک فوج کے خوف کی تمام تر کہانی بیان کر دی۔

اپنے ایک انٹرویو میں جنرل بخشی نے کہا دشمن نے ساری ہائیٹس پکڑ رکھی تھیں، ہماری جو پہلی پلٹن گئی، وہ ان کی ٹھیک مار کے پیچھے تھی،دن میں کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، کھانا بنکرز میں بنتا تھا اور یہاں تک کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں کو لیٹرین بھی بنکرز کے اندر ڈبوں میں کر کے باہر  پھینکنا پڑتی تھی کیونکہ دشمن سر کے اوپر اور 24 گھنٹے فائر ہوتا تھا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا،اس کے بعد مہار پلٹن آئی، اْس کا بھی بہت نقصان ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ایک جگہ بی ایس ایف کی پوسٹ تھی، جب میں نے بٹالین میں چارج لیا اور اس پوسٹ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں تباہی پھری ہوئی تھی ، تمام بنکرز تباہ ہو چکے تھے اور سارے کے سارے بی ایس ایف کے جوان ریورس پر تھے ،پوسٹ پر آگے کی جانب ایک بنکرز رہ گیا تھا جہاں ہمارا ایک حوالدار تھا جس نے مجھ سے کہا کہ میں آپ سے اکیلے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔

جنرل بخشی نے بتایا کہ  میرے دریافت کرنے پر اْس نے بتایا سر ہماری بہت زیادہ بے عزتی ہوئی، پاکستان اپنی ائیرڈیفنس گن لے آیا جس کی رینج میری توپ سے زیادہ ہے ، پاکستان نے فائر کیا تو یہاں ہمارے پاس سو کے قریب مٹی کے تیل کے بیرل تھے ، وہ سب کے سب جل گئے ، اس کے بعد بی ایس ایف کے لڑکے گھبرا گئے اور آگے کی طرف صرف وہ حوالدار ہی تھا۔ حوالدار نے بتایا پاکستانیوں نے ہمیں اچھی طرح مار لگا کر اپنے اپنے بنکرز سے نکل کر چھت پر بھنگڑا کیا اور ہماری بہت بے عزتی ہوئی۔

تازہ ترین ویڈیوز