Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کاروبار کے بھیس میں منی لانڈرنگ شہباز شریف کا پیشہ تھا، شہزاد اکبر

کاروبار کے بھیس میں منی لانڈرنگ شہباز شریف کا پیشہ تھا، شہزاد اکبر
October 15, 2020

لاہور (92 نیوز) مشیر وزیر اعظم برائے احتساب شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ کاروبار کے بھیس میں منی لانڈرنگ شہباز شریف کا پیشہ تھا۔

مشیر وزیر اعظم برائے احتساب شہزاد اکبر نے لاہورمیں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، اب نلکے میں کیمرا تلاش کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کیش میں ڈیل کرتے ہیں،نیب تفتیش کررہاہے ۔

مشیربرائے احتساب اپوزیشن کی سیاستی تحریک کوبھی تنقیدی نشانے پرلینا نہ بھولے ، کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ اس لیے تنگ جگہ پررکھا کہ زیادہ لوگ نظرآئیں، شہزاد اکبر  مشیروزیراعظم برائے احتساب شہزاداکبرکاکہناتھا کہ وزیراعظم خود مہنگائی پر قابو پانے کی نگرانی کر رہے ہیں،جلد مہنگائی سے نجات حاصل کر لی جائے گی۔