کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 32972 کی سطح پر بند ہوئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، تیزی ، رحجان ، 100انڈیکس ، 152 پوائنٹس ، 38 ہزار 564
۱۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۴ شام

 کراچی (92 نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست اتار چڑھاو کے بعد صرف 13 پوائنٹس کے اضافے سے 32972 کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ صرف  13 پوائنٹس کے اضافے سے 32972 کی سطح ہر بند ہوا۔

دن بھرمجموعی طور پر 300 کمپنیز کے 13 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا 153 کمپنیز کے شیئرز میں کمی جبکہ 128 کے شیئرز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کرنسی مارکيٹ ميں انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 5 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکيٹ ميں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔

صرافہ بازار ميں فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے سے 83 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے اضافے سے 71 ہزار 828 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 سو 16 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز