Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابینہ میں مافیاز بیٹھے ہیں، عمران خان انکے سرپرست، حمزہ شہباز

کابینہ میں مافیاز بیٹھے ہیں، عمران خان انکے سرپرست، حمزہ شہباز
October 12, 2020
لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مافیاز بیٹھے ہیں، عمران خان ان کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ آپ نے قوم کو جو سبز باغ دکھائے تھے وہ جھوٹ ثابت ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کیا بات کروں اڑھائی سال قبل کالی پٹیاں باندھ کر کہا دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود جمہوریت کیلئے موقع دینا چاہتے ہیں۔ نواز، شہباز کی طرح 25 فیصد بھی رزلٹ دیدیا تو قوم دھاندلی کو بھول جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیا ٹک ٹاک بند کرنے سے معیشت ٹھیک ہوجائےگی، باہر سے معاشی ٹیم آکر بیٹھ گئی اسے غریب کے مسائل کا کیا پتہ۔ لوگ آٹے کو رو رہے ہیں، گندم کہاں گئی؟، گیارہ نوٹس نیازی نے لئے لیکن مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ معاشی آئن سٹائن کا کیا فائدہ ہے، ناصر درانی کہاں گیا؟ اپوزیشن لیڈر بولے کہ جس حکومت کی سوچ یہ ہو کہ ادویات مارکیٹ میں نہیں اس لئے قیمت بڑھا رہے ہیں، ایسی ادویات کو آگ لگانی ہے جو بستر مرض پر قوت خرید ہی نہیں تو کیا فائدہ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو انتقام کے لئے گرفتار کیا گیا۔ موٹر وے واقعہ پر پابندی لگائی گئی، ایک ماہ سے زائد ہوگیا قوم منتظر ہے لیکن موٹر وے واقعہ کے ملزم نہیں پکڑے گئے۔