Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد فیصل واوڈا کی وزیر اعظم اور پھر صدر سے ملاقات

کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد فیصل واوڈا کی وزیر اعظم اور پھر صدر سے ملاقات
June 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ اجلاس میں گرما گرمی کے بعد فیصل واوڈا سرگرم ہو گئے۔ پہلے وزیر اعظم اور پھر صدر سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سے فیصل واوڈا کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔ کابینہ اجلاس میں ہونے والی گرما گرمی پر بات چیت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے قیادت کو کابینہ اجلاس میں برہم ہونے کی وجہ بتائی۔ حکومتی کارکردگی اور کابینہ اراکین سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا اور بعض وزرا کی کارکردگی سے متعلق معلومات بھی شیئر کیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی وزیراعظم سے ملے۔ ملاقات میں کابینہ اجلاس کے دوران بدنظمی اور گرما گرمی پر گفتگو ہوئی۔ اسدعمر اور شاہ محمود قریشی نے اپنی اپنی وضاحت وزیر اعظم کو پیش کی۔ ادھر متنازع انٹرویو کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چودھری پھر سے مل بیٹھے۔ دونوں وزرا میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ عثمان ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کابینہ اجلاس میں ہونے والی بحث پر بھی بات چیت ہوئی۔ فواد چودھری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت دی۔ دونوں وزرا نے گلے شکوے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔