Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابینہ اجلاس شہباز شریف کے بجائے فلسطین کے مسئلے پر بلاتے تو اچھا ہوتا، رانا ثناء

کابینہ اجلاس شہباز شریف کے بجائے فلسطین کے مسئلے پر بلاتے تو اچھا ہوتا، رانا ثناء
May 17, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس شہباز شریف کے بجائے فلسطین کے مسئلے پر بلاتے تو اچھا ہوتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر ہنگامی اجلاس نہیں بلایا لیکن شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھرپور فیصلے ہوں گے۔ نون لیگ کا جہانگیرترین سے کوئی رابطہ نہیں، جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی انیس جون تک ملتوی کردی گئی۔