کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز کو تین گھنٹے تک روکے رکھا گیا


کابل ائیرپورٹ پاکستان پی آئی اے پرواز اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۰۹ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۷ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) کابل ائیرپورٹ پر پاکستان آنیوالی پی آئی اے پرواز کو روک کر رکھا گیا ،  طیارہ آج صبح اسلام آباد سے کابل گیا تھا ۔

افغان حکام پاکستان دشمنی میں اپنے بھارتی آقاؤں سے بھی کئی قدم آگے نکل گئے ، آج صبح اسلام آباد سے کابل جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ،  افغان حکام پی آئی اے طیارے کو کابل ہوائی اڈے سے واپسی کی اجازت نہ دی ۔

پی آئی اے کی پرواز نے اسلام آباد واپس آنا  تھا ،  پرواز میں 162 مسافر سوار تھے ، افغان حکام جہاز سے لوگوں کو اترنے بھی نہیں دے رہے تھے ۔

بلا جواز تین گھنٹے تک روکے رکھنے کے بعد طیارے کو پاکستان واپش آنے کی اجازت دی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز