Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کابل، نامعلوم افراد کی فائرنگ، سپریم کورٹ جج سمیت 2 خواتین جاں بحق

کابل، نامعلوم افراد کی فائرنگ، سپریم کورٹ جج سمیت 2 خواتین جاں بحق
January 17, 2021

کابل (92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کی جج سمیت 2 خواتین جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والی دوسری خاتون وزارت تعلیم کی اعلیٰ افسر ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں سے ایک سپریم کورٹ کی جج جبکہ دوسری خاتون وزارت تعلیم کی اعلی افسر ہے۔ واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی