Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کئی معاملات پر اعتراض ہے، اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ، محمد عاطف

کئی معاملات پر اعتراض ہے، اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ، محمد عاطف
January 23, 2020 08:43 pm

 پشاور (92 نیوز) سینئر وزیر محمد عاطف نے کہا انہیں کئی معاملات پر اعتراض ہے۔ اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور صوبائی وزراء کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔ سینئر وزیر محمد عاطف نے اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ سینئر وزیر محمد عاطف نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم جب واپس آئیں گے تو تحفظات سے آگاہ کروں گا، کئی معاملات پر اعتراض ہے۔ تحفظات ہر کسی کے ہو سکتے ہیں، وزیر اعظم سے جلد ملاقات ہو گی۔ وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں، جس نے گروپ بنانا ہے وہ پارٹی چھوڑ دے۔ وزیراعظم نے جس کو وزیراعلیٰ بنا دیا ، وہی ہمارا وزیراعلیٰ ہے تاہم انہوں نے ماضی میں لابنگ کا اعتراف کر لیا۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف واضح اکثریت کے ساتھ حکومت میں ہے۔ وہاں پر سامنے آنے والے اختلافات شاید مستقبل میں پارٹی کیلئے زیادہ اچھے ثابت نہ ہوں کیونکہ کے پی کو پی ٹی آئی کا ہوم گراؤنڈ قرار دیا جاتا ہے۔

رابطہ کیجیے