Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈے آف دی ڈیتھ ، میکسیکو میں خواتین کی کثیر تعداد کا احتجاج

ڈے آف دی ڈیتھ ، میکسیکو میں خواتین کی کثیر تعداد کا احتجاج
November 4, 2019
میکسیکو ( 92 نیوز) میکسیکو میں خواتین پر تشدد کے خلاف ڈے آف دی ڈیتھ کے دن کئی سو خواتین سڑکوں پر نکل آئیں  ۔خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو سٹی میں ہوئے اس مظاہرے میں شریک خواتین نے عورتوں کی تشدد سے ہلاکتوں کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ میکسیکو میں خواتین پر تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے جہاں مردانہ تصورات معاشرے میں گہری جڑیں رکھتے ہیں،حکومتی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں جنوری سے مئی تک گیارہ سو سے زائد عورتوں کو قتل کیا گیا جن میں سے 370 کو صرف ان کے عورت ہونے کی بناء پر قتل کیا گیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ عورتوں پر تشدد کے حوالے سے سزاؤں کی شرح بھی بہت کم ہے۔