ڈی جی نیب لاہور نے ریکوری میں سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

ڈی جی نیب ‏ نیب لاہور ‏ سابقہ ریکارڈ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز شہزاد سلیم ‏
۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۰۷ شام

لاہور ( 92 نیوز) ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے ڈھائی سال کے دوران لاہور بیورو کی  گزشتہ 17 سال کی کار کردگی کے ریکارڈ توڑ دیے ۔ نیب لاہور نے  ڈائریکٹر جنرل  شہزاد سلیم کی سربراہی میں اکتوبر 2000 سے تا حال مجموعی طور پر ایک کھرب 6 ارب روپے کی ریکوری  ممکن بنادی۔

ڈھائی سال کے دوران نیب لاہور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایک کھرب سے زائد کی ریکوریاں کر لیں ،ریکوری میں رقوم کی صورت میں  ڈائریکٹ اور پراپرٹی و دیگر کی صورت میں انڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریکوری میں چھ ارب سینتالیس کروڑ روپے سے زائد رقوم کی پلی بارگین کی مدمیں حاصل کی گئی ، اس کے علاوہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر 51ارب ستاون کروڑ مالیت کی ریکوری بھی ممکن بنائی گئی۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے ڈھائی سال کے دوران مجموعی طور پر ہاؤسنگ سیکٹر میں چودہ ریفرنس دائر  کیے ، زیر تفتیش 62 کیسز میں سے 40 کو پایہ تکمیل تک پہنچایا،22 کیسز پرتحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے 54 ہزار 304 متاثرین کیلئے پلی بارگین ممکن بنائی گئی۔

ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں 26 ارب کی رقوم صرف ہاؤسنگ  سوسائٹیز میں ملزمان سے برآمد کروائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز