ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم دفاع کی تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نظام وزیراعظم پلوامہ نیشنل ایکشن پلان
۰۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۳۲ شام

 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم دفاع کی تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا نے خصوصی طور پر یوم دفاع کی تقریب دوبارہ نشر کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے شہدا ہمارا فخر، ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات سپاہ اور شہدا کے خاندانوں سے ملاقات اور سپاہ کے عزم و حوصلے کی تعریف کی تھی۔

اس سے پہلے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کے دوران وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا ، یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے ، بگل بجا کر شہدا کو سلامی پیش کی گئی تھی ۔

تقریب میں شہدا کے لواحقین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ، سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے مختلف محاذوں پر زخمی ہونے والے جوان بھی موجود تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز