Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈی ایچ کیو دیر بالا سے اغوا ہونیوالی بچی کی سی سی ٹی وی آگئی

ڈی ایچ کیو دیر بالا سے اغوا ہونیوالی بچی کی سی سی ٹی وی آگئی
December 4, 2019
دیر بالا ( 92 نیوز) ڈی ایچ کیو  دیر بالا سے اغوا ہونے والی بچی کی سی سی ٹی وی ویڈیو 92 نیوز نے حاصل کر لی ، ویڈیو میں برقع پوش خاتون کو 3 سالہ بچی  کو گود میں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ منگل کے روز ڈی ایچ کیو  اسپتال دیر بالا سے اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی حورین کی سی سی ٹی وی ویڈیو  92 نیوز نے حاصل کر لی ہے  ، جس میں برقع پوش خاتون کو حورین کو گود میں اٹھائے اور اسپتال سے باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حورین ڈی ایچ کیو اسپتال کے ملازم عمر محمد کی بیٹی ہے جو صبح اسپتال کے احاطے میں موجود گھر کے باہر کھیل کود کے دوران لاپتہ ہو گئی تھی۔ بچی کی لاپتہ ہونے کی اطلاع مقامی تھانے کو دی گئی ہے تاہم پولیس اغواء کی ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔