ڈیموکریٹک پارٹی کے 32ارکان پارلیمنٹ کا ایران پر سے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ


america
۰۱ اپریل, ۲۰۲۰ ۵:۲۰ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے 32ارکان پارلیمنٹ  نے  ایران پر سے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہکر دیا ،  سینیٹرز اور ارکان  کانگریس  نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اوروزیر خزانہ مائیکل سٹیون کے نام خط لکھا ۔

خط لکھنے والوں میں برنی سینڈرز،الہان عمر،الیگزینڈریہ کورٹزبھی شامل ہیں ،خط میں  ڈیموکریٹک پارٹی کے 32ارکان پارلیمنٹ  نے  ایران پر سے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔  دوسری جانب  امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے  کورونا کے باعث ایران اور پر پابندیاں نرم کر سکتے ہیں۔

مائیک پومپیو کے مطابق  ٹرمپ انتظامیہ ایران اوردیگر ممالک پر لگی پابندیاں نرم کرنے پر غورکر سکتی ہے، انسانی اورطبی امداد کے حوالے سے سرگرمیوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز