ڈیزل کی قیمت میں 4روپے ضافہ، نئی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر ہو گئی

November 30, 2020
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کردیا، اضافے کے ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی، پٹرول کی قیمت 100 روپے 69 پیسے ، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا ۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئے ہے ۔